ملتان: پیپلز لیبربیورو ضلع ملتان کے جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد عاشق بھٹہ، سید مبشر حسین شاہ صدر پیپلز لیبربیورو،محمد حسین کھوکھر،رانا محمد افضل، مبشر حسین شاہ، یوم تاسیس کے سلسلہ میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کے لیے پیپلز لیبر بیورو کو فعال کیا جائے گا حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے بند صنعتی اداروں کو چالو کیا جائے مزدوروں کے لیے ایک لیبر پالیسی بنائی جائے جس میں مزدوروں کو تمام حقوق میسر ہوں مقررین نے مزید کہا کہ سٹیل میل ریلوے اور پی ائی اے قومی اداروں کو منافہ بخش بنانے کے لیے اور اقدامات کیے جائیں اور مزدور کی تنخواہ مہنگائی کے حساب سے دی جائے آخر میں ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 شکیل حسین لابر کے بھائی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر دکھ میں پیپلز لیبر بیرو شریک ہیں اجلاس میں ورکرز نے شرکت کی۔