ملتان : کمشنر ملتان ریجن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ مظلوم شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اداروں میں بیٹھے ذمہ داران کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے عوامی خدمت کے مشن کے جذبے کو مدنظر رکھنا چاہیے آل پاکستان نمبردار ملتان کے مرکزی چیئرمین ملک محمد رمضان منڈ نمبردار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور کمشنر ملتان ریجن عامر کریم خان کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ملازمین کو ترقیاں دیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے انشاء اللہ نائب تحصیلدار کے منصب پر فائز ہونے والے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھائیں گے ملک عبدالرحمن بچہ ودیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں نائب تحصیلدار ملک عبدالرحمن بچہ نے کہا کہ مظلوم سائلین کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انصاف کو مقدم رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نمبردار ملتان کے مرکزی چیئرمین ملک محمد رمضان منڈ نمبردار کی طرف سے ملک عبد الرحمن بچہ کی نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دینے کیلئے نمبر داران عہدیداران و معززین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک محمد وقار ڈوگر سٹی صدر ملتان،ملک محمد قاسم کھو کھر نمبر دار سرپرست اعلیٰ، حا جی طا ہر بلوچ نمبر دار، ملک محمد نعیم سیال نمبر دار،سردار عمران خان لنگاہ نمبر دار،ملک محمد رشید چھینہ نمبر دار،ملک ارشد عباس نائچ نمبر دار،خالد محمود بھٹہ نمبر دار،چوہدری بشارت علی نمبر دار،مہر لیاقت نمبر دار،رانا ذیشان،رانا محمد ناظم نمبر دار کیئر پلس ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر چوہدری زاہد بسرا و جمیل اختر جوئیہ سمیت معززین علاقہ،ملک غلام شبیر سن،ملک عبد القادر کھوکھر،خانزادہ ایاز علی خان ایڈووکیٹ،راجا اعجاز کیانی ایڈووکیٹ،راجہ امتیاز کیانی ایڈووکیٹ،ملک غلام فرید بھٹہ،ملک مراد حسین کھوکھر،ملک محمد رمضان میتلا،ملک عبالستار بھپلا ودیگر کثیر تعدادملک حافظ اللہ ڈتہ بچہ،ملک ڈاکٹر نذیر بچہ،ملک حافظ عبالرؤف بچہ،ملک حافظ عبید الرحمن بچہ،ملک اویس الرحمن بچہ ملک عرفان عرف جانی منڈ،ملک رضوان منڈ ملک عمران منڈ،ملک سجاد منڈ،ملک نواب منڈ،ملک محمد شان بھٹہ،ڈاکٹر منیر ملانہ،ملک حسن اعوان ودیگر نے شرکت کی،