ملک کو اندرونی خلفشار اور بیرونی سازشوں سے نکالنے کے لیے متفقہ مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے: بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی
ملتان : جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی خلفشار اور بیرونی سازشوں سے نکالنے کے لیے متفقہ مشترکہ لائحہ عمل کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ ملکی معیشت قیام امن اور جمہوریت سے وابستہ ہے کوشش ہونی چاہیے کہ جمہوریت کو صحت مند بنانا چاہیے ضمنی انتخابات ہمیشہ برسر اقتدار حکومت کے حق میں جاتے ہیں اور یہ سلسلہ ہمیشہ سے رہا ہے ڈیرہ غازی خان میں منظور قادر لغاری کی عوام میں مقبولیت ویسے بھی زیادہ تھی تو دوسری جانب حکومت کی حمایت بھی ساتھ رہی اور وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے جبکہ دوست محمد کھوسہ نے بھی کافی ووٹ حاصل کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا رؤف خان ساسولی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذرعی ملک ہے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملنی چاہیں تاکہ کسان خوشحال ہو اور زراعت کی ترقی اور بہتری میں مزید بہتری آئے اور ملکی معیشت مزید مستحکم ہو امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں کیونکہ ملکی معیشت کے مستحکم ہونے کا دارومدار امن و امان کے قیام میں ہے ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکتب فکر کے لوگوں کو متحد ہو کر قیام امن اور ملک کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی قیام امن سے منسلک ہے عوامی نمائندوں کو بھی چاہیے کہ وہ عوامی خدمت کے لیے اگے بڑھائیں اور آنے والے الیکشن کی تیاری کریں۔










































Visit Today : 231
Visit Yesterday : 460
This Month : 10114
This Year : 57950
Total Visit : 162938
Hits Today : 1563
Total Hits : 790741
Who's Online : 4






















