ملتان : امام بارگاہ حسینیہ قاضیان بہار چوک میں انجمن حسینیہ قاضیان کا ماہانہ اجلاس صدر انجمن قاضی منور حسین اعوان منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی قاضی اختر حسین قاضی ظہور حسین تھے سربراہ قاضی خاندان لائسنسدار قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈوکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا اور کہا امام بارگاہ کے تمام معاملات اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمارے حق میں ہوں گے انشاءاللہ تعالی امام بارگاہ پر بانی قاضی قربان حسین اعوان مرحوم کے نام کی تختی لگے گی اللہ تعالی ان کو ہدایت دے صدر قاضی منور حسین طالب پرواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت علی نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا اج ہمیں اپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف ڈاٹ جانا چاہیے جو اسلام و وطن عزیز پاکستان کا امن پارہ پارہ کرنے کی سازش میں مصروف ہیں جو اپنے بزرگوں کی عزت احترام نہیں کرتے وہ دنیا اور اخرت میں ناکامی کا سامنا کرتے ہیں مہمان خصوصی قاضی اختر حسین اور قاضی ظہور حسین نے اجلاس میں کہا یہ امام بارگاہ ہمارے بزرگوں کی محنت سے بنا ہے ہمارے بزرگ قاضی قربان حسین اعوان مرحوم کے نام کی تختی لگنی چاہیے انشاءاللہ شر پسند عناصر اپنی موت خود ہی مر جائیں گے مزید کہا موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کی تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں ہماری پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔ انجمن حسینیہ قاضیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحاد برداشت بھائی چارہ اور فلاح عامہ کے فروغ کے لیے اپنا کردار مثبت انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ ملک و ملت کا وقار مزید بلند ہو اجلاس سے طالب پرواز قاضی اظہر حسین قاضی فرہان حیدر قاضی اسد عباس قاضی علی اکبر قاضی کامران حیدر قاضی محسن رضا قاضی زین رضا فرمان حیدر قاضی علی اصغر قاضی حسنین قاضی طیب و دیگر عہدے دران شریک ہوئے