ملتان: فاطمہ جناح ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا غلام مرتضیٰ نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایم ڈی اے کی جانب سے عدم تعمیر پر ہر ماہ فی مرلہ دس ہزار جرمانہ لگائے جانے ہم سب سراپا احتجاج ہیں محکمہ ایم ڈی اے کو کئی بار اس ظالمانہ ناجائز دس ہزار جرمانے کو ختم کرنے کے لیے درخواستیں دیں مگر ہماری ان درخواستوں پر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ ہمیں لارا لگاتے رہے جس پر متاثرین فاطمہ جناح ٹاؤن نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے محکمہ ایم ڈی اے کی جانب سے عدم تعمیر پر ہر ماہ فی مرلہ دس ہزار جرمانہ لگائے جانے کے خلاف رٹ پیٹشن دائر کی جس پر ہائیکورٹ میں 26 نومبر2025بروز بدھ کو پیشی ہے۔انشاء اللہ ہمیں ہائیکورٹ سے انصاف ملے گا اور محکمہ ایم ڈی اے کی جانب سے عدم تعمیر پر ہر ماہ فی مرلہ دس ہزار جرمانہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگا۔محکمہ ایم ڈی اے کی جانب فاطمہ جناح ٹاؤن میں سے ڈولپمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پلاٹس عدم تعمیر ہیں کیونکہ یہاں صاف پانی،سیوریج سسٹم اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سمیت بہت سے مسائل موجود ہیں جسے محکمہ ایم ڈی اے حل کرنے کا نام نہیں لیتے بلکہ جرمانے لگا کر پلاٹس مالکان کو گھر بنانے کے لیے جبرن مجبور کیا جارہاہے نہ بنانے پر ہرماہ دس ہزار فی مرلہ جرمانہ عائد کرنا خلاف قانون ہے۔اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں گھر تعمیر کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے عدم تعمیرپر ہر ماہ دس ہزار فی مرلہ جرمانے لگا کر محکمہ ایم ڈی اے عوام کا خون چوس رہا ہے یہ جرمانہ عوام پر ایک ظلم ہے جس کہ وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ڈی جی ایم ڈے اے یہ ظالمانہ جرمانے کو ختم کرکے فاطمہ جناح ٹاؤن میں ڈولپمنٹ کو مکمل کروائیں۔جب تمام ترسہولیات موجود ہونگی توہی پلاٹس مالکان یہاں اپناگھر تعمیر کریں گے۔اجلاس میں محمد ارشد،محمد رمضان ڈاہا، سجاد سندھو، رانا جبار، چوہدری محمد اشرف، محمد عاشق رامے، لعل حسین بشارت علی ودیگر شریک تھے۔