ملتان:  بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے لاء اسٹوڈنٹس کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے آئین قانون پر عمل کیا انہوں نے دنیا میں ترقی حاصل کی۔کسی بھی ملک کے بہتر مستقبل کے لیے آپ اسٹوڈنٹس کا کردار بہت اہم ہے عدالتوں کے اندر اور باہر ہمیں ایک خاص چیز انصاف کا پیمانہ (ترازو) نظر آتا ہے جس کا واضح مقصد ہے کہ آئین و قانون سب کے لیے برابراور عدالتوں سے ہرشخص کو انصاف فراہم کیا جاتا ہے۔ابھی آپ لوگ لاء کے اسٹوڈنٹس ہیں آپ میں سے ہی وکیل،بیرسٹر، جج بنیں گے عوام کی امیدیں آپ سے وابسطہ ہونگی جب آپ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں گئے توملک کا آئین و قانون مزید مظبوط ہوگااور عام آدمی کا آئین و قانون پراعتماد بحال رہے گااور کوئی بھی آپ کے فیصلوں پر تنقید نہ کرسکے گا۔