ملتان : کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ کے زیراہتمام آگاہی و موبلائزیشن سیشن اور ششماہی منصوبہ بندی اجلاس بشپ ہاو ¿س ملتان میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی تقریب میں سی سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر فادر ڈینیئل تاج، ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ،علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ،علامہ ابوبکر عثمان الازہری،پروفیسر عبدالماجد وٹو،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، ملک عمر کمبوہ، بشارت عباس قریشی،علامہ عبدالحنان حیدری، مس سعدیہ عفت ،مس فائقہ وٹو، مس روبینہ انصاری،امروز گل، سرفراز کلیمنٹ، شازر گل،عائشہ غازی سمیت مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ، بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جسے خداوند نے بے شمار برکات سے نوازا ہے۔ یہاں کے لوگ، ثقافتیں اور روایات اس سرزمین کی اصل پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہمیشہ امن، محبت اور باہمی احترام کے اصولوں پر کھڑا رہا ہے اگرچہ مختلف ادوار میں مخالف عناصر نے اس امن کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں، لیکن پاکستان میں بسنے والے پرامن شہریوں، مختلف مذاہب و مسالک کے رہنماو ¿ں، اور سیکورٹی اداروں کے بہادر افسران اور اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دے کر اس ملک کو دوبارہ امن کی راہ پر گامزن کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں اپنے وطن سے گہری محبت رکھتی ہیں اور ملک کی ترقی، وحدت اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ صفِ اوّل میں رہی ہیں۔ مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر اقلیتوں نے نہ صرف ملّی سطح پر بلکہ تعلیمی، سماجی، صحت اور فلاحی میدانوں میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیںبشپ یوسف سوہن نے مزید کہا کہ آج کے دور میں مذہبی رواداری، برداشت، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہماری قومی ضرورت ہے معاشرے کے ہر طبقے کو چاہیے کہ وہ غلط فہمیوں کے خاتمے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے کمیشن کی ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ جب تک ہم ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے، اس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملک بھر میں مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے، آگاہی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنا مشن جاری رکھے گا۔