ملتان:  گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فاروومین قاسم پور کالونی ملتان میں جاب فیئر کا انعقاد ۔ پنجاب ٹیوٹا کیریئر ڈویژن نے چیئرمین ٹیوٹا پنجاب بریگیڈیئر(ر) ساجد کھوکھر ستارہ امتیاز (ملٹری)، ایس ڈی جی اخترعباس بھروانہ اور ڈی جی آپریشن عامر عزیرکے ویژن کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ملتان میں جاب فیئر 2025 منعقد کیا گیا۔تقریب میں مہمان خصوصی خواجہ محمد سہیل طفیل چیف اگزیکٹیو آفیسرمینریل انڈسٹریرز (پرائیوٹ لمیٹد)، مسز فرح ثا قب چیف پریذیڈنٹ ویمن چیمبر آف کامرس ملتان اور ڈائریکٹر پلیسمنٹ عاطف منظور، پرنسپل ادارہ ہذا مسز انجم کلثوم نے شرکت کی۔ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کیرئیر ڈویژن نے ملتان میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار وومین میں ایک کامیاب جاب فیئر کا انعقاد کرکے اپنی فی میل گریجویٹس کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔ اس تقریب کا مقصد TEVTA کی باصلاحیت طالبات کو معروف صنعتوں سے جوڑنا، فنی مہارتوں اور روزگار کے مواقع کے درمیان فرق کو ختم کرنا تھا۔جاب فیئر میں ملتان،خانیوال اور مظفرگھڑھ شہر کے ووکیشنل اداروں سے 600 طالبات نے شرکت کی۔ جاب فئیر میں 32 سے زائد صنعتوں جس میں Pepsico NBC, Coca Cola, Fatima Fertilizer, Gultex, MG, اور باقی کے ساتھ مل کر، TEVTA نے باہمی ترقی کے ماحول میں سہولت فراہم کی، جس کے نتیجے میں تقریب کے دوران ہی 100 سے زائد طالبات کو ملازمت کی پیشکش کی گئی۔مہمان گرامی نے طالبات کو بہترین تعلیم دینے اور ان کے متعلقہ شعبوں میں ملازمتوں کو یقینی بنانے کے لیے TEVTA کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ہماری انتھک کوششیں نوجوانوں کوتعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے اور نجی شعبے کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے پر مرکوز ہیں۔ڈائریکٹر پلیسمنٹ عاطف منظور نے ملتان میں لوکل اور انٹرنیشنل صنعتوں کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم اپنے گریجویٹس کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکینہ صرف انہیں مکمل بااختیار بنانے میں بلکہ ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔تاکہ پاکستان کو نجی شعبے کے تعاون سے پانچویں صنعتی انقلاب کی طرف بڑھنے میں مدد مل سکے۔ جاب فیئر کے اختتام پر صنعتی نمائندوں کے تعاون کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں اوراظہار تشکر کیا گیا۔TEVTAجاب فیئر کی کامیابی، دراصل ملکی صنعتوں اور فارغ التحصیل طلبا اورطالبات کے روشن مستقبل کے لیے ایک خوشحال اور ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔