ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان, انجمن تاجران چوک فوارہ کے صدر ملک طیب آرائیں، حدیقہ جبین ایڈووکیٹ اور دیگر نے  مریم نواز ہیلتھ کلینک کا وزٹ کیا۔ جس میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حوالے سے 12 روزہ مہم کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر منیر احمد اور عدنان عٹمان اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رمضان اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا والدین اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین ضرور لگوائیں اور آنے والے بچوں کو اس مرض سے بچائیں۔ انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس حوالے سے بھرپور کام کر رہی ہیں۔ پنجاب بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہود کے لئے کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کلینک میں بچوں کی پیدائش سے ادویات تک سب کچھ فری دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز شریف تاریخی کام کر رہی ہیں۔ اس موقع پر رانا عمران اور فیصل بھی موجود تھے۔