ملتان (صفدربخاری سے)   ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت سندھ شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم غریب عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہے تاکہ عام غریب شہری حقیقی معنوں میں خوشحال ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر پنجاب کے سکریٹری جنرل کرامت علی شیخ کے ہمراہ ڈاکٹر شیخ نیاز کی دعوت پر لائنز کلب کے زیر اہتمام چلنے والے آئی ہسپتال کا دورہ کیا ڈاکٹر مبارک ، سرجن ڈاکٹر جاوید ، ڈاکٹر شاہد اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی ارشد اقبال نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر پنجاب کمیٹی کے رکن شیخ اظہار سمیت ملتان زون کے زمہ دار ن شرافت علی ، وصی حیدر اور یاسین طاہر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے شبیر احمد قائم خانی نے مزید کہا کہ شہریوں کو صحت کی بروقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے بالخصوص غریب شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں اور یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ جہاں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں وہاں سماجی سطح پر بھی قائم کیے گئے ہسپتالوں میں سستے اور مفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔