بنوں کے مختلف علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 17 دہشت گردہلاک
بنوں:بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کیے گئے جن میں 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس نے کہا کہ آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہے، آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ صوبے کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کریں گے، دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔









































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 608
This Month : 9557
This Year : 57393
Total Visit : 162381
Hits Today : 4912
Total Hits : 778069
Who's Online : 3






















