ملتان میں ڈینگی بے قابو، ہر دوسرے گھر میں مریض ، سپرے ٹیمیں غائب، عوام ڈینگی کے رحم و کرم پر:ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان : تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب خاص طور پر ملتان شہر ڈینگی کے حوالے سے سر فہرست ہے اور ابھی ڈینگی کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے وزیراعلی پنجاب یہ تو دعو ی کرتی نظر اتی ہیں کہ انہیں سارے پنجاب میں کوئی تفریق نہیں لیکن بات پھر بھی وہی جنوبی پنجاب کی محرومی کی ہے جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عوام ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،چاہے تو یہ تھا کہ سیلابی علاقوں اور ملحقہ شہروں میں پہلے سے زیادہ مچھر مار سپرے کیا جاتا لیکن عوام صرف سپرے کی ٹیموں کا راستہ ہی دیکھتے رہے،،ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملتان شہر اور اس کے ملحقہ علاقے ڈینگی کا شدید شکار ہیں ہر دوسرے سے تیسرے گھر میں ڈینگی کے مریض موجود ہیں جس سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے وزیراعلی بنجاب سے درخواست کی کہ حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب پر توجہ دی جائے ٹیموں کو فعال بنا دیں تاکہ عوام کو اس عذاب سے چھٹکارا دلایا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 بستی بھلر میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پہ انہوں نے خواتین کو ڈینگی بارے میں معلومات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بتائے۔









































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 608
This Month : 9557
This Year : 57393
Total Visit : 162381
Hits Today : 4935
Total Hits : 778091
Who's Online : 2






















