سپارک ملتان نے این ایف ای مراکز اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے ساتھ عالمی یومِ اطفال منایا
ملتان: سپارک ملتان نے این ایف ای مراکز اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے ساتھ عالمی یومِ اطفال منایا 20 نومبر 2025بچوں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم (SPARC) کے نان فارمل ایجوکیشن (NFE) مراکز نے 20 نومبر 2025 کو عالمی یومِ اطفال کو پروجیکٹ“اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کو بااختیار بنانا”کے تحت شاندار انداز میں منایا۔ اس موقع پر اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظمیں سنائیں اور متاثر کن تقاریر پیش کیں۔ تقریب کا ماحول خوشی اور توانائی سے بھرپور تھا، جب بچوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس سے کھیل اور جسمانی صحت کی اہمیت اجاگر ہوئی۔ بچوں کی شرکت کو سراہنے کے لیے ریفرشمنٹس پیش کی گئیں اور طلبہ و اساتذہ کو انعامات دیے گئے تاکہ ان کی محنت اور کارکردگی کو تسلیم کیا جا سکے۔ یہ تقریب نہ صرف بچوں کو اظہارِ خیال کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے بلکہ سپارک کے اس عزم کو بھی مضبوط کرتی ہے کہ وہ محروم طبقات کو بااختیار بنائے اور ہر بچے کے تعلیم، تفریح اور شناخت کے حق کو یقینی بنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپارک کے خرم شہزاد پروجیکٹ منیجر سپا رک اورفمیدہ چاچڑ این ایف سی کوارڈ ینیٹرنے کہا کہ عالمی یومِ اطفال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ دن بچوں کے حقوق کے تحفظ اور کمزور طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کی یاد دہانی ہے۔ یہ اقدام،“اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کو بااختیار بنانا”پروجیکٹ کے تحت، سپارک کے اس مستقل مشن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد استحصال کے چکر کو توڑنا اور بچوں کو روشن مستقبل بنانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔









































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 608
This Month : 9557
This Year : 57393
Total Visit : 162381
Hits Today : 4950
Total Hits : 778106
Who's Online : 2






















