ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے ، اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شبیر احمد قائم خانی کا کرامت علی شیخ کے ہمراہ ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز سبز واری کے مزار پرحاضری
ملتان : ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ہیلتھ شبیر
احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں بر صغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز سبز واری کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر بر صغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبز واری پر حاضری دینے کے موقع پر کیا اس موقع پر ایم کیو ایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ،ڈیرا غازی خان کے زونل انچارج پنجاب کمیٹی کے سینیئر نائب صدر شیخ اظہار،الحاج محمد اشرف قریشی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے شبیر احمد قائم خانی نے اس موقع پر پاکستان کی سالمیت، پاک افواج اور ملک کو قوم کی ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایوانوں کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کے لیے حقیقی معنوں میں اپنی آواز بلند کر رہی ہے بلکہ جہاں جہاں محرومیاں ہیں وہاں وہاں کی عوام کو انتظامی بنیادوں پر الگ صوبوں کے قیام کے لیے بھی حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہی ہے









































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 608
This Month : 9557
This Year : 57393
Total Visit : 162381
Hits Today : 4912
Total Hits : 778068
Who's Online : 3






















