ملتان:  مذدا منی گڈز اونرزکے ہنگامی اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے محمد عمران جھولے لال نے کہا کہ خدارا حکومت ہم سے جینے کا حق نہ چھینے وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیٹ ہونے اور حکومت کی جانب سے تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود ہمارا چلان کرناظلم و ذیادتی ہے۔وہاڑی چوک، لاری اڈا، چوک کمہاراں والا، عید گاہ، سہو چوک، نواب ہوٹل،شیر شاہ، ہیڈ محمد والاراستوں پر صرف اور صرف بھاری بھرکم چالان کرنے کے لیے ناکے لگا رکھے ہیں اور اپنی مرضی کی خلاف ورزی بناکر چلان کردیا جاتا ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومتی نے خزانہ صرف ہم ٹرانسپورٹرزکے چلانوں سے بھرنہ ہے۔اگر ناجائز چلانوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مذدا منی گڈزاحتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔اجلاس میں خالد محمود ڈوگر، عبدالعزیز، چوہدری لیاقت، ظفر علی، چوہدری شفیق، محمد کاشف، مہر عدیل، محمد حمزہ، حافظ نذیر، سجاد حسین، محمد اکمل، ملک جی ایم ودیگر شریک تھے۔