ملتان:  انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان میں ریسرچ اینڈ پبلکیشن کمیٹی کی طرف سے لیڈرشپ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی بچ ایگزیکٹو ولاز اور بچ انٹرنیشنل ہاسپٹل کے چیف ایگزیکٹو افیسر یاسر بچہ تھے جنہوں نے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات اور اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا اور نماز پنجگانہ اور قرآن کی تلاوت کو اپنا شعار بنانا ہوگا اور جھوٹ کو اپنی زندگیوں سے ختم کرنا ہوگا اور کاروبار اور نوکریوں میں محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا تب ہی ہماری زندگیوں میں آسانیاں اور سکون آ سکتا ہے۔ اس تقریب میں ائی سی ایم اے کے نائب صدر میاں محمد یاسین اور سیکرٹری عبد القیوم نے بھی خطاب کیا اور اکاؤنٹس اینڈ فنانس کی فیلڈ کے لوگوں میں لیڈرشپ کوالٹی کی اہمیت پر روز دیا۔ تقریب کے اختتام پر محمد یوسف صدیقی چیئرمین ملتان برانچ کونسل نے مہمانوں اور مقررین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انے والے ایام میں ملتان کی بزنس کمیونٹی کے لیے مختلف سمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ سمینار سے آئی سی ایم اے کی جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی، محمد شہباز، محمد شعیب،محمد رفیق، محمد سجاد آہیر، وقاص خالد نے بھی خطاب و شرکت کی اور مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔