ملتان= چناب کلب انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی صدر ارم مجاہد نے کہا ہے کہ اصل زندگی تو دکھی انسانیت کی خدمت اور مہنگائی کے دور میں ضرورت مند خواتین کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے اصل زندگی کا مقصد بھی دوسروں کے کام آنا ہے اور انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے تمام کلبز کا مقصد بھی غریب بچوں کی تعلیم، ان کی ادویات اور راشن کو پورا کرنا ہے اور خواتین کے حقوق ان کے مسائل حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چناب کلب کی انسٹالیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے ڈسٹرکٹ سیکرٹری مسز صالحہ پاشا اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شمائلہ شوکت نے کہا کہ چناب کلب کی صدر ارم مجاہد ایک درد دل رکھنے والی خاتون ہیں اور ان کے اندر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے ان کی پوری ٹیم بہت زیادہ محنتی ہے یہ لوگ دیگر مخیر خواتین سے رابطہ کر کے دکھی انسانیت کی خوب خدمت کریں گی تقریب میں چناب کلب کی عہدے داروں جن میں صدر ارم مجاہد، سیکرٹری سدرہ اسلم خرانچی، شازیہ اکرام، بولیٹن ایڈیٹر خضرہ قریشی اور دیگر عہدے داروں کا چناؤ کیا گیا تمام عہدے داروں نے کہا کہ ہم پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے ہم دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے تقریب میں صدر ارم مجاہد اور سیکرٹری سدرہ اسلم کو وائس چیئرمین مسز شمائلہ شوکت نے کالر پہنائے اور بیج لگائے دیگر عہدے داروں کو نو منتخب صدر مسز ارم مجاہد نے بیجز لگائے۔