ملتان: معذور بچی کی خبر پر جی ایم سوئی نادرن جواد احمد خان کا سخت ایکشن سوئی نادرن جی ایم کا نوٹس؛ معذور بچی کو چکر لگوانے والوں کے خلاف انکوائری کا حکم
bbc news urdu نے Tuesday، 18 November 2025 کو شائع کیا.
ملتان: سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن کے جنرل مینجر انجنیئر جواد احمد خان خاکوانی نے بْورے والا اور ملتان کی معذور بچی کی خبریں شائع ہونے پر سخت ایکشن لیا ہے انہوں نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو کہ میرٹ پر انکوائری کرے گی اور جو بھی افسر اس بچی کو دفتر کے چکر لگوانے میں ملوث ہوا اس کو سخت سزا دی جائے گی انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تمام گیس کے صارفین ہمارے لیے قابل احترام ہیں ان کی خدمت کرنا ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس میں لاپرواہی کرنے والے افسر یا کوئی بھی اہلکار ہوں وہ محکمے کے لیے بدنامی کا باعث ہے انہوں نے سختی سے تمام ریجن کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو دفتر کے چکر نہ لگوائیں کسی بھی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی
ٹیگز:-









































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 608
This Month : 9557
This Year : 57393
Total Visit : 162381
Hits Today : 4918
Total Hits : 778074
Who's Online : 3






















