ملتان: سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ کی چار دہائیوں کی تدریسی خدمات پر ریٹائرڈ استاد خادم حسین کامران کو خراجِ تحسین
ملتان: سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلہ وارث شاہ کے ای ایس ٹی خادم حسین کامران کی ریٹائرمنٹ کے موقع گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین کامران کی چار دہائیوں پر مشتمل تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک مخلص اور محنتی استاد پوری نسلوں کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنتا ہے۔ان کا کیریئر تعلیمی اداروں کی بہتری، طلبا و طالبات کے معیار تعلیم میں اضافے، اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد سے عبارت رہا انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے استاد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔جبکہ معروف ماہرِ تعلیم و سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری)شیخ محمد رفیق، رانا جاوید مصطفی نے کہا کہ خادم حسین کامران نے تدریس کے میدان میں ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا۔ ان کی وضع داری، طلبہ سے محبت اور تدریسی محنت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ محنت اور خلوص سے انجام دی جانے والی تدریسی خدمات ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔خادم حسین کامران نے کہا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کو ایک نئے آغاز کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میری ہر قسم کی خدمات ادارہ ھذا کے لیے ہمیشہ حاضررہیے گی۔ آخر میں خادم حسین کامران کے لیے صحت، خوشیوں اور کامیابیوں بھری نئی زندگی کی دعا کی گئی









































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 608
This Month : 9557
This Year : 57393
Total Visit : 162381
Hits Today : 4909
Total Hits : 778065
Who's Online : 3






















