ملتان:  باکسز آف کائنڈننس کی چیئرپرسن انیقہ وردہ نے کہا ہے کہ ہمارے اساتذہ جدید تعلیمی ریسرچ کے ذریعے نئی نسل کو بہترین تعلیم و تربیت سے آگاہ کر سکتے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کو تمام ٹریننگ دی جاتی ہے کیونکہ آنے والے وقتوں میں ہمارے اساتذہ کو نئی دور کی جدید تعلیمی ریسرچ کا مطالعہ کرنا ہوگا اور پاکستان میں تمام تعلیمی اداروں کو اپنے اساتذہ کو جدید ریسرچ کے ذریعے ٹریننگ دینا ہوگی ہم بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے آج مختلف سکولوں کے اساتذہ کو ماہر تعلیمی ٹرینرز کے ذریعے ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے استاد بہترین تعلیم دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باکسز آف کائنڈننس کے زیرِ اہتمام 45 اساتذہ کو جدید تعلیمی ریسرچ کی ٹریننگ دیتے ہوئے کہی اس موقع پر مہمان خصوصی عمبرین بلوچ نے کہا کہ یہ ٹریننگ ہمارے طلباء و طالبات کے لیے بہت مفید ہوگی اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت ہو سکے گی پاکستان میں اساتذہ کا جدید تعلیمی ریسرچ سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے اسی لیے باکسز آف کائنڈننس کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مختلف سکولوں کے اساتذہ کو یہ ٹریننگ دی اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئنگے اس موقع پر ماڈرن تعلیم کے ماہر روحان دانش نے اساتذہ کو ماڈرن تعلیم کے بارے میں لیکچر دیا تقریب سے وائس چیئرمین ارسلان انصاری، حدیقہ اسلام، اویس، رمنا، زوہیب نعیم، ماریہ، ندا، طلحہ جلال، طلحہ طارق، دانش، عبدالرحمن، مدیحہ رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔