نیو ملتان میں سنگین خاندانی تنازع، فالج کے مریض کی بیٹی کی ولدیت تبدیل کر کے جائیداد پر قبضے کا الزام
ملتان: تھانہ نیوملتان کے علاقے محلہ نیوملتان کالونی
Uبلاک کے رہائشی فالج کے مریض محمد اویس نے اپنی اہلیہ رابعہ اویس بہنیں آمنہ جویریہ اور سحرش جنید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران موقف اختیار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہمارے بھائی محمد شعیب کے گھر اولاد نہ ہونے پر میری بیٹی منی اویس کو گود لیا بھائی شعیب کی وفات کے بعد میری بھابھی انیلہ غفور نے کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کردیئے،2025میں انیلہ غفور نے اپنے بھائی سلمان غفور اور یونین کونسل سے ملی بھگت کرکے دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے میری بیٹی منی اویس کی ولدیت میں میرا نام محمد اویس درج کرانے کی بجائے میرے موحوم بھائی شعیب کا نام درج کرادیا جبکہ نادرا کی جانب سے جاری کردہ برتھ سرٹیفیکیٹ میں میری بیٹی منی اویس کا نام میری ولدیت میں 2015میں پہلے سے ہی درج کرواچکے تھے،موجودہ وقت میں میری بھابھی انیلہ غفور نے جائیداد جس میں کو آپریٹو سوسائٹی میں 28مرلہ ،شاہ شمس کالونی میں کوٹھی برقبہ 15مرلہ و دوکانیں وغیرہ کا کرایہ خود وصول کررہی ہیں اور الٹا ہمیں ہماری ہی پراپرٹی سے بے دخل کرنے پر تلی ہوئی ہے اور آئے روزجھوٹی 15اورجھوٹاپرچہ کروانا ان کی عادت ہے،ان حرقات کی وجہ سے میں فالج کا مریض بن گیااور فیملی ذہنی اذیت سے دوچار ہونے لگی متاثرہ فیملی نے مزید کہا کہ انیلہ غفور کا بھائی سلمان غفور نے ہمارے گھر سے پرنس گلوری گاڑی نمبری AWU495چوری کرکے لے گیا دوسری گاڑی نمبری MND495بھی زیر استعمال رکھی ہوئی جس کا کوئی حق نہیں میں اور اہلخانہ نے متعدد بار بھابھی انیلہ غفور کو سمجھایا مگر انیلہ غفور معاملہ حل کرنے کی بجائے مجھے اور میرے اہلخانہ پر میرے مرحوم بھائی شعیب کا لائسنس شدہ پسٹل نکال لیتی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اتر آتی جس کیخلاف ہم نے متعلقہ پولیس کو بھی درخواست گزاری کی مگر کوئی سنوائی نہ ہوسکی میری بھابھی انیلہ غفور مجھے اور اہلخانہ کو حساس اداروں کے نام سے ڈرادھمکارہی ہیںجو مجھے اور اہلخانہ کو غائب کروانے کی متعدد بار دھمکیاں دے رہی ہیں ہم شریف لوگ روزانہ کی بنیاد پر تھانہ کچہری کا چکر لگانے سے ڈرتے ہیں مگر بھابھی ایک حساس ادارے کےاہلکار کی ایما پر ہمارے اوپر زمین تنگ کررہی ہے جس سے مجھے اور میرے اہلخانہ کو جان کا خطرہ ہیں جبکہ میرے بھائی کے مختلف بینکوں میں لاکرز موجود تھے جن کو ہم نے فوری طور پر سیل کرایا جس کے بعد میری بھابھی اور ان کا بھائی سلمان غفور ہمارے دشمن بن گئے اور جائیداد ہتھیانے کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کررہے ہیں ،متاثرہ فیملی نے وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ،آر پی او اور سی پی او ملتان ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ معاملہ کی شفاف انکوائری کرواکر ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور میری بیٹی مجھے واپس دلوائیں اور میرے اہلخانہ کو ان کا حق دلواکر انصاف کی بالادستی کو بلند کیا جائے آخر میں متاثرہ فیملی نے کہا کہ اگر مجھے یا میرے اہلخانہ کو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی ذمہ داری میری بھابھی انیلہ غفور اس کے بھائی سلمان غفور اور حساس ادارے کے ملازم پر عائد ہوگی ۔










































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 608
This Month : 9561
This Year : 57397
Total Visit : 162385
Hits Today : 5062
Total Hits : 778218
Who's Online : 9






















