ملتان: این سی بی اے اینڈ ای (الحمرا یونیورسٹی) ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی و ڈیپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ سوشیالوجی کے طلباء و طالبات نے پروریکٹر پروفیسر عاصم رجوانہ کی قیادت میں سیف سٹی ملتان ہیڈکوارٹرز کا تعلیمی دورہ کیا،سوشل موبیلائزر عادل انصاری نے اس پروگرام کے انتظامات و کوارڈینیشن میں بھرپور کردار ادا کیا ،اس موقع پر ایس پی سیف سٹی ملتان، نصراللہ وڑائچ نے وفد کا استقبال کیا اور سیف سٹی پروجیکٹ کے مختلف شعبہ جات، اُن کے کردار، آپریشنل میکانزم اور سمارٹ نگرانی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی،طلباء کو درج ذیل یونٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر (OMC) ، ای ٹکٹنگ سینٹر (ETC) ، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی (VCCS) ،ایمرجنسی ڈسپیچ اینڈ کنٹرول سینٹر (EDAC)،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن (VWPS) ایس پی نصراللہ وڑائچ نے بتایا کہ کس طرح جدید نگرانی کے نظام، مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی، اور کیمروں کی مدد سے کرائم ڈیٹیکشن، ٹریفک منیجمنٹ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وفد کو پبلک سیفٹی موبائل ایپ، ورچوئل بلڈ بینک، میرا پیارا اور میری پہچان جیسے عوامی فلاحی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جو شہریوں کی سہولت و سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔