ملتان :  گوہر پبلشرز کے زیرِ انتظام پرنسپلز اور ٹیچرز کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ملتان کے تین سو سے زائد نجی اسکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور تعلیمی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس تربیتی سیشن کا مقصد جدید تعلیمی معیار، نئی تدریسی تکنیکوں اور اسکول مینجمنٹ سسٹمز کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کرنا تھا۔محمد ممتاز نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ جدید دور میں کتابوں کی تیاری سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ اساتذہ کو ایسے تربیتی پلیٹ فارمز فراہم کیے جائیں جہاں وہ بدلتے ہوئے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ ماسٹر ٹرینر زمرد خان نے جدید تدریسی حکمت عملیوں، طلبہ کی ذہنی نشوونما، نتائج پر مبنی تعلیم اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مثالوں اور عملی مظاہروں کے ساتھ ٹریننگ کو مزید مؤثر بنایا۔گوہر پبلشرز کے ملتان ریجن کے ڈیلر جہاں زیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا مقصد اساتذہ کو نئی تعلیمی تحقیق اور تقاضوں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کی۔تقریب میں ڈاکٹر شفیق بھٹہ، ندیم قادری،شیخ دلشاد،وسیم بھٹہ، محمد حماد، حسیب عاطف، بلال واہگہ اور منیب عاطف،سحر ابرار،اشتیاق شاہد،ظفر مغل،میم کوثر،میم ساجدہ، خواجہ الطاف،ملک قاسم،سکندر علی،مس صائمہ،میم فرزانہ کوثر نے خطاب کیا۔تقریب میں شرکاء نے اس بہترین اور معلوماتی ورکشاپ کے انعقاد پر گوہر پبلشرز کا شکریہ ادا کیا اور اسے تعلیمی ترقی کے لیے اہم قدم قرار دیا۔