ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کا چھوٹے کاشتکاروں کی بحالی کیلئے بڑا اقدام
ملتان : ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ہیڈ آ ف ایمرجنسی پروگرام محمد جودت کامران،ریجنل منیجر جنوبی پنجاب چوہدری زاہد اجمل نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاشت کاروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں کیونکہ حالیہ دنوں سیلاب کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو جتنا نقصان پہنچا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ان کی اپنی مدد اپ کے تحت مدد کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ ان کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار شیر شاہ پر ملتان کے 175 متاثرہ چھوٹے کاشتکاروں کو مفت گندم کا بیج،کھاد، چارہ کا بیج، سبزیات کا بیج دینے کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ بالخصوص رنگپور مظفرگڑھ وہاڑی بہاول نگر علی پور جلال پور پیر والا میں 675 چھوٹے کاشتکاروں کو سبزیات گندم چارے کے بیج کے علاوہ کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یقینا چھوٹے کاشتکاروں کو حالیہ سیلاب کی وجہ سے مسائل در مسائل کا سامنا ہے جن کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی اج انتہائی مشکل ہو چکے ہیں سیلاب کی وجہ سے ان کی کاشتکاری کے لیے اراضی تباہ ہو چکی ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں









































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 608
This Month : 9593
This Year : 57429
Total Visit : 162417
Hits Today : 6550
Total Hits : 779707
Who's Online : 5






















