یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان میں سگریٹ نوشی کے تدارک پر سیمینار، نوجوانوں میں آگاہی مہم تیز کرنے پر زور
ملتان:الٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹو اور SUN کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام سیمینار بعنوان سگریٹ نوشی کے نقصانات اور تدارک کی حکمت عملیاں کا انعقاد یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں کیا گیا ۔سیمینار میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے انچارج سٹوڈنٹ افیئر غلام ارتضاء نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہ کے آج کا سیمینار وقت کی ضرورت ہے یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کے سکیننگ کی جاتی ہے تاکہ وہ سگریٹ اور دوسری نشہ آور اشیاء سے دور رہ سکیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلطان محمود نے بتایا کہ ہم ARIکے ساتھ ملکر نوجوانوں کو تمباکو کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی پیدا کر رہے ہیں ہماری نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیں انہیں ایک ایسا ماحول مہیا کرنا ہے جہاں وہ سگریٹ جیسی مہلک اشیاء سے دور رہیں اور ایک با شعور شہری کے طور پر ترقی کے لیے کام کر سکیں ۔ARIسے جعفر مہدی نے بتایا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس کی وجوہات میں قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا،حکومتی سطح پر کلینکس کا قیام عمل میں نہ لانا اور تعلیمی اداروں میں علمی ڈائیلاگ و آگاہی کا فقدان ہے ۔ ARI پاکستان کے دو صوبوں کے 13اضلاع میں ایسی کمپین چلا رہے ہیں جس سے سگریٹ کے استعمال ،تیاری اور فروخت کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔ پرنسپل ایجوکیشن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ طلباوطلبات کو سگریٹ نوشی کے سنگین نتائج سے آگاہی دی گئی ہے ۔ ایجوکیشن یونیورسٹی ہمیشہ ایسے اقدامات کو سراہاتی ہے جس سے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان سماجی طور پر مضبوط ہو سکے ۔ یونیورسٹی اپنے چیک اینڈ بیلنس سسٹم کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ تاکہ ہم سموک فری تعلیمی اداروں کے عزم کو مزید آگے بڑھا سکیں ۔ سیمینار کے آخر میں طلباوطلبات میں آگاہی میٹیریل بھی تقسیم کیا گیا ۔








































Visit Today : 169
Visit Yesterday : 608
This Month : 9592
This Year : 57428
Total Visit : 162416
Hits Today : 6524
Total Hits : 779680
Who's Online : 5






















