لاہور ایک بار پھر عالمی باکسنگ کا مرکز،فائٹ فار گلوری سے پاکستان کی کھیل سفارت کاری کو نئی جہت
لاہور ایک بار پھر عالمی باکسنگ کا مرکز،فائٹ فار گلوری سے پاکستان کی کھیل سفارت کاری کو نئی جہت
تحریر: مہوش شہزادی
لاہور میں 26 تا 29 نومبر 2025 منعقد ہونے والی
2nd
انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ایک عالمی معیار کا اسپورٹس ایونٹ ہے جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اسپورٹس ساکھ اور کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری کی عکاسی کرتا ہے۔ مئی 2025 میں کوئٹہ میں پہلی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کی کامیابی کے بعد لاہور میں اس ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے اسپورٹس میں عروج اور عالمی معیار کی میزبانی کی صلاحیت کی مضبوط مثال ہے۔چیمپئن شپ “فائٹ فار گلوری” جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں منعقد ہو رہی ہے اور اس کا
اہتمام لاہور کور اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے باہمی تعاون سے کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) کا تعاون
ایونٹ کے عالمی معیار کو یقینی بناتا ہے۔ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں 6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی فائٹرز شامل ہیں۔یہ کثیر الملکی شمولیت چیمپئن شپ کو عالمی رنگ دیتی ہے اور کھیلوں کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔پاکستانی ٹیم میں محمد وسیم، محمد وقاص، عاصم زمان، محب اللہ کے ساتھ خواتین باکسرز جانیہ اور کومل اخلاق شامل ہیں، جو ملکی ٹیلنٹ کے عروج اور خواتین اسپورٹس
میں بڑھتے کردار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح کے باکسرز میں امریکہ کے پیٹر ڈوبسن اور اسٹیو جیفرارڈ، جرمنی کے کیون بوآکی، میکسیکو کے ایڈورڈو بائز اور جیسس ساراچو، برطانیہ کے متعدد فائٹرز کے علاوہ تھائی لینڈ، مراکش، فرانس، نیدرلینڈز، ارجنٹینا، جنوبی کوریا، فلپائن، گھانا اور نائیجیریا کے باکسرز شامل ہیں۔ اس میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر لارا اکرام کی شمولیت بھی چیمپئن شپ کی عالمی کشش کو بڑھا دیتی ہے۔چیمپئن شپ کا مقصد صرف مقابلے تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کے مثبت عالمی تشخص کو اجاگر کرنا،کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری کو فروغ دینا اور ثقافتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا بھی ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستان عالمی اسپورٹس کے حلقوں میں اپنی حیثیت مستحکم کر رہا ہے اور یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ ملک میں عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد کے انتظامات اور سیکیورٹی پلانز بہترین سطح پر ہیں۔اس موقع پر لاہور میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات،سفارتی نمائندگان اور کھیلوں کے شائقین شریک ہوں گے جو نہ صرف ایونٹ کی رونق میں اضافہ کریں گے بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی مضبوط کریں گے۔ 2nd انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی کھیلوں کی ترقی، عالمی سطح پر میزبانی کی صلاحیت اور امن و یکجہتی کے فروغ کا بہترین مظاہرہ ہے جو لاہور کو عالمی اسپورٹس کے نقشے پر ایک اہم مقام عطا کرتا ہے







































Visit Today : 197
Visit Yesterday : 587
This Month : 4098
This Year : 32526
Total Visit : 89315
Hits Today : 593
Total Hits : 217478
Who's Online : 3



























