ملتان:  پی پی 214قاسم بیلہ چیف آرگنائزرملک ریاض کھر کی جانب سے سیزن 2کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا گیا جس میں ملتان سمیت دیگر شہروں کی کبڈی کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فیصل آباد سے آنے والی تنویر دھمرایا کی کبڈی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے ونر اپ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ رنراپ جہانیاں سے ناظم ڈیہڑ کی کبڈی ٹیم رہی۔کبڈی ٹورنامنٹ سے موقع پر موجود شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر شیخ طارق رشید،سید احمد مجتبیٰ گیلانی،ملک عدنان ڈوگر، اظہرسندیلہ، ملک ریاض کھر نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند تندرست رکھنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا ضروری ہے جب کھیل کے میدان آباد ہونگے توہسپتال ویران ہونگے۔کھیلوں کا انعقاد کروانے کو مقصد نوجوانوں کے اندر چھپے ہو ئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ یہ نوجوان ان کھیلوں کے میدانوں میں سے کامیاب ہوتے ہوئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔کبڈی ٹورنامنٹ میں خرم خان، جاوید خان، آصف خان، میاں صارم بھٹہ، میاں عبدالرحمان بھٹہ،شہزاد چغتائی، غازی بھٹہ، جنید خالد، مہر مظہر، خالد بھٹہ، رشید جھرولہ،مظہر راجہ، ڈاکٹر یاسر، میاں عدنان، فیاض تجرا، وقاص بھپلا، آصف جھرولہ، وسیم بھٹہ، اللہ نواز ملانہ ودیگرنے شرکت کی۔ چیف آرگنائزرملک ریاض کھرنے تمام مہمانان گرامی اور شائقین کاکبڈی ٹورنا منٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔