گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ میں رنگا رنگ فن گالا کا انعقاد ،، افتتاح مہمان خصوصی انیتا فرید اور مہمان اعزاز ڈاکٹر گل احمر نے کیا
ملتان: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ ملتان میں رنگا رنگ فن گالا کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا افتتاح مہمان خصوصی انیتا فرید (مسز فرید شریف، ڈی پی آئی کالجز ساوتھ پنجاب) اور مہمان اعزاز ڈاکٹر گل احمر (مسز احمر روف ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے کیا اور کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں کالج کی طالبات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اس طرح کی تقریبات اُن کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہیں طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔کالج کے احاطے میں کھانے پینے کے سٹال لگائے گئے تھے۔ فن گالا میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے رنگا رنگ اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں ثقافتی لباس، ہنر مندی کے نمونے، دستکاری، فوڈ اسٹالز اور آرٹ ورک کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ طالبات نے ملکی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو تخلیقی انداز میں اجاگر کیاجھولوں اور لَو جیل نے طالبات کی دلچسپی کو دوچند کر دیا۔تقریب میں دیگر مہمانان میں لنتا سلیم، حنا (اسسٹنٹ ڈائریکٹرز)ڈاکٹر میمونہ ناز (پرنسپل، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین نواب پور)،ڈاکٹر شائستہ عندلیب (پرنسپل گورنمنٹ زینب گریجویٹ کالج)پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ ملتان ڈاکٹر فرحانہ نواب اور وائس پرنسپل صدف شرمین، میمونہ خان (خواتین یونیورسٹی ملتان) عافیہ خضر (گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم ملتان)اور کالج کی سابقہ پرنسپل شاہدہ میرانی نے تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طالبات میں اعتماد، تنظیمی صلاحیت اور تخلیقی رجحانات کو فروغ دیتے ہیں۔









































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 608
This Month : 9593
This Year : 57429
Total Visit : 162417
Hits Today : 6555
Total Hits : 779711
Who's Online : 5






















