اپر پنجاب فلور ملز مالکان کی جانب سے جنوبی پنجاب والوں کی حق تلفی اور مسائل پر تنقید،، فلور ملز کے لیے باڈی وائز کوٹہ اور پرمٹ کی ضرورت پر زور
ملتان: اتحاد گروپ فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فلور ملز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب چوہدری مسعود عزیز،جنرل سیکرٹری شیخ کاشف،جوائنٹ سیکرٹری ملک زبیر ڈوگر، میاں جواد حفیظ نے کہا کہ اپر پنجاب فلور ملز مالکان نے شروع سے ہی جنوبی پنجاب والوں کی حق تلفی کی اپنے مفادات کو پورا کرنے کے لیے جنوبی پنجاب فلور ملز مالکان کو مسائل میں دھکیل دیافلور ملز کو باڈی وائز کوٹہ ملنا چاہیے اور پرمٹ بھی باڈی وائز ہونا چاہیے کسی قبضہ یونین کو اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے۔جنوبی پنجاب کے ہر مسائل کا حل فل فور علیحدہ سیکٹریٹ ہے اس کے بننے سے جنوبی پنجاب کے مسائل یہیں حل ہونگے کسی کو لاہور کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔ اجلاس میں بہاولپور کے فلور ملز مالکان چوہدری قیصر، ملک ارشد، اعظم قریشی ودیگرنے شرکت کرتے ہوئے اتحاد گروپ فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کی مکمل حمائیت کا اعلان کردیا اور یقین دلایا کہ ہر مسائل کے حل اور مشکل میں بہاولپور فلور ملز مالکان ساتھ کھڑے ہیں۔








































Visit Today : 169
Visit Yesterday : 608
This Month : 9592
This Year : 57428
Total Visit : 162416
Hits Today : 6487
Total Hits : 779643
Who's Online : 6






















