ملتان:  چئیرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے مرکزی راہنما مہر مبشر کلاسرہ کی شادی میں شرکت کی اور اجرک ہار پہنا کر مبارکباد دی۔اس موقع پر دلہا کے والد مہر لطیف کلاسرہ نے کہاکہ ہمارے بچے اپنی شادی خوشی ہر جگہ اپنے وسیب اور سرائیکی صوبہ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔دلہا مہر مبشر کلاسرہ نے مہر مظہر کات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ جلد اپنے آبائی شہر محمود کوٹ میں سرائیکی صوبہ کے لیے بہت بڑا جلسہ کرواؤں گا۔مہرمظہر کات نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا ہر نوجوان سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے ہمارا ساتھ دے تاکہ جلد سے جلد تخت لاہور سے جان چھڑوا کرہم الگ صوبہ حاصل کریں