ملتان : سعودی پاک حج و عمرہ سروسز کے چیف ایگزیکٹو تنویر کوثر شیخ کی جانب سے  عشائیہ دیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں نصیرالدین ہمایوں، انجینئر ممتاز خان، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ، اسرار چوہدری، شوکت اشفاق،شاکر حسین شاکر، عبدالجبار، عبدالرزاق دھرالہ، ڈاکٹر ارسلان شمس، ملک اظہر، ریحان کھوکھر، نثار احمد، مشکور، ایزد تنویر اور احمد تنویر سمیت دیگر معزز افراد شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو تنویر کوثر شیخ نے کہا کہ سعودی پاک حج و عمرہ سروسز عازمینِ حج و عمرہ کو معیاری، مؤثر اور سہل خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی رواں اور آئندہ حج و عمرہ سیزن میں سہولیات کے مزید بہتر پیکجز متعارف کروا رہی ہے تاکہ زائرین کو بہترین رہنمائی اور سہولت میسر آ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہمانوں کی شرکت اور تعاون ادارے کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ عشائیہ میں شریک مہمانوں نے تنویر کوثر شیخ کی میزبانی اور تنظیم کی کارکردگی کو سراہا۔