اسلام آباد کچہری خودکش دھماکہ اور وانا کیڈٹ کالج حملہ،،دہشت گردی کی نئی لہر خطرے کی گھنٹی ہے، قوم افواج کے ساتھ متحد ہے : بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر
ملتان(صفدربخاری سے) ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے سے معزز وکلا کی شہادتیں اور وکلا کا زخمی ہونا نہ صر ف قابل مزمت ہے بلکے وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئ دہشت گردی کی وارداتیں خطرے کی گھنٹی ہے۔ ایک جانب بھارت تو دوسری جانب افغانستان دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے پاکستان میں خاک و خون کی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی ادارے پہلے سے زیادہ جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں۔ اس صورتحال میں ہمارے فوجی جوانوں کی کارکردگی بے مثال ہے جنہوں نے اپنے خون سے وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا اور عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قانون دان بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے اسلام آباد کچہری میں بم دھماکہ اور وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کی مزمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ملک محمد عثمان ڈوگر نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف یہ گوریلا کاروائیاں گزشتہ چار دہائیوں سے ہمارے ملک میں جاری ہیں۔ ان دہشت گردوں کے پروردہ کسی نہ کسی صورت ملک کے سکون کے درپے ہیں یہ ملائیت کے دفاع میں لڑتے ہیں یہ مشرف کے جدید اسلام کے تصور پہ کاری ضربیں لگاتے رہے یہی فکر بلوچستان میں اور دوسری جگہوں پہ فوجیوں پہ حملے کرتی ہے اور یہی لوگ کبھی ٹرین اور کبھی بسوں سے لوگوں کو اتار کے تعصب کے نام پہ شہید کرتے ہیں یہ کسی واحد شخص کے درپے نہی ہیں ان کا ٹارگٹ ملکی و ریاستی رٹ ہے۔ یکجہتی، استحکام، باہمی وابستگیاں اور عوامی اعتماد سب متاثر ہے۔ ملک سے باہر سے بھی ان قوتوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک ریاست کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کاروائیوں میں مشغول ہیں۔ قوم دہشت گردوں کے خلاف اپنی افواج اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام آباد حملہ میں وکلاء سمیت جو بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے انکی قربانیاں نہ قابل فراموش ہیں ۔








































Visit Today : 169
Visit Yesterday : 608
This Month : 9592
This Year : 57428
Total Visit : 162416
Hits Today : 6515
Total Hits : 779671
Who's Online : 5






















