اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پردہشت گردحملے انتہائی افسوسناک ہیں،، سخت الفاظ میں بھرپور مذمت کرتے ہیں : ثروت اعجاز قادری
ملتان : پاکستان سنی تحریک کے مرکزی چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نےکہاکہ اسلام
آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پربھارتی پراکسء فتنۂ الخوارج کے دہشتگرد دہشت گردحملے انتہائی افسوسناک ہیں پاکستان سنی تحریک کی قیادت سخت الفاظ میں بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، وکلاء اورطلباء پرحملے انسانیت دشمنی اوراسلام دشمنی ہے مرزامحمدارشدالقادری نے کہاکہ دہشتگردی کسی بھی صورت میں،اورکسی بھی شکل میں قابلِ قبول نہیں ہے اسلام بے گناہ لوگوں کے قتل کوحرام اورسنگین جرم قرار دیتا ہے اسلام آباد حملے میں شہید ہونے والوں کےخاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں واناکیڈٹ کالج پرحملہ ناکام بنانے پرسیکیورٹی اداروں کی بروقت کامیاب کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے عالمی برادری کومتنبہ کیا کہ اگربھارت اپنی سازشوں سے بازنہ آیاتوافواجِ پاکستان موثر اور بھرپور جوآپ دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں فتنۃ الخوارج کی دہشتگردی کوجڑھ سے ختم کرنے کے لیے ریاست، عوام، سیاسی مذہبی قیادت متحد ہے اورافواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں








































Visit Today : 169
Visit Yesterday : 608
This Month : 9592
This Year : 57428
Total Visit : 162416
Hits Today : 6479
Total Hits : 779636
Who's Online : 6






















