ملتان :  عہد آرگنائزیشن ملتان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصیٰ ہاشمی اور سید محمد ریحان ہاشمی نے سردی کے موسم میں مستحق افراد کی امداد کے لیے دیوارِ شہر ملتان کے لیے گرم ملبوسات ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ محترمہ ام فروہ ہمدانی کے حوالے کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جناب اقبال سہو بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر اقصیٰ ہاشمی نے کہا کہ عہد آرگنائزیشن ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور شہریوں کے تعاون سے مستحق طبقات کی مدد جاری رکھے گی۔
محترمہ ام فروہ ہمدانی نے عہد آرگنائزیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی ادارے معاشرتی بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔