جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے رہنما محمد عثمان سیالوی کی ثروت اعجاز قادری سے ملاقات، قومی و مسلکی امور پر تبادلہ خیال
ملتان : جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما محمد عثمان سیالوی ایڈووکیٹ کی پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجیئنر محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات اہم قومی سیاسی و مسلکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگوں کرتے ہوۓ رہنماؤں نے کہا پرامن اہلسنت کو دیوار سے لگانا بند کیا جاۓ پرامن عوام و علماء اہلسنت اور دینی مراکز کے خلاف کاروائیوں اور دباؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو کہ افسوس ناک ہے ہم واضع کرتے ہیں کہ اہلسنت پاکستان میں سواد اعظم ہے لہذا حکومت امتیازی اقدامات فوری بند کرے سانحہ مریدکے پر آزادانہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن کا قیام پورے اہلسنت کا متفقہ مطالبہ ہے کمیشن تمام حقائق عوام کے سامنے لاۓ اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ اہلسنت کے زخموں پر مرہم رکھا جاۓ اتحاد اہلسنت کے لئے کوششیں جاری ہیں امید ہے جلد اہلسنت ایک پیج پر جمع ہونگے ثروت اعجاز قادری نے اسلام آباد کچہری میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ معصوم شہریوں وکلاء اور نوجوان طلبہ پر حملہ انسانیت کی تذلیل اور اور اسلام دشمنی ہے دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں بھارت اپنی سازشوں سے باز نہ آیا تو پاکستان بھرپور موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عثمان سیالوی نے کہا 27 ویں ترمیم حکمرانوں نے اپنے سیاہ کردار کو بچانے کے لئے کی ہے یہ آئین کے ساتھ مذاق اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے پاکستان بنانے والے اہلسنت کو اپنے حقوق اور آئین کے دفاع کے لئے متحد ہونا ہوگا۔









































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 608
This Month : 9593
This Year : 57429
Total Visit : 162417
Hits Today : 6567
Total Hits : 779723
Who's Online : 4






















