ملتان میں بدعنوانی کے خلاف تقریری و مضمون نویسی کے ڈویژن لیول مقابلے،،نوجوان کرپشن کے خاتمے میں امید کی کرن ہیں: ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب
ملتان:انسدادِ بدعنوانی کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (سیکنڈری ایجوکیشن) ساؤتھ پنجاب اور نیب ملتان کے باہمی اشتراک سے تقریری اور مضمون نویسی کے ڈویژن لیول کے مقابلہ جات بعنوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مون لائیٹ ملتان میں منعقد ہوئے۔ان مقابلہ جات میں ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان، خا نیوال، لودھراں اور وہاڑی کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے جنہوں نے ضلع سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل میں بدعنوانی کے نقصانات سے آگاہی پیدا کرنا، دیانت داری، شفافیت اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا تھا۔تقریب کے مہمانانِ گرامی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (سیکنڈری ایجوکیشن) ساؤتھ پنجاب زاہدہ بتول، ایڈیشنل ڈائریکٹر (نیب) ملتان ڈویژن عمر دراز رندھاوا، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری ایجوکیشن) ساؤتھ پنجاب فیض عباس خان، ڈویژنل ڈائریکٹر (سیکنڈری ایجوکیشن) ملتان ڈویژن چوہدری محمد سعید، ڈویژنل ڈائریکٹر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) ملتان ڈویژن نسرین گل، ایڈیشنل ڈائریکٹر (جنرل) ملتان ڈویژن سید محمود نبی، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن) سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ڈویژن مسرت جبین، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن) ایلیمنٹری ایجوکیشن ملتان ڈویژن سعدیہ احمر ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر (جنرل) ایلیمنٹری ایجوکیشن ملتان ڈویژن تسنیم اختر، چیف ایگزیکٹوآفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ملتان منور حسین کمال، پرنسپل، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مون لائٹ ملتان زاہدہ پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)، ڈی پی آئی (سیکنڈری ایجوکیشن) ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عمیر نثارتھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور اگر یہ نسل ایمانداری، دیانت اور محنت کو اپنا شعار بنائے تو پاکستان کو کامیابی و استحکام کی منزل تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بدعنوانی ایک ناسور ہے، جس کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان عمر درازرندھاوا نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل کو بدعنوانی کے خلاف عملی کردار ادا کرنا ہوگاکیونکہ یہی نسل امید کی وہ کرن ہے جو ایک صاف، شفاف اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں تو وطن عزیز سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔ ڈی پی آئی (ایلیمنٹری ایجوکیشن) جنوبی پنجاب فیض عباس خان نے نیب اور ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریری و مضمون نویسی کے مقابلہ جات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ و طالبات میں سماجی شعور پیدا کرنے اور کرپشن کے خلاف جذبہ بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) ملتان منور حسین کمال نے طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل ہمارا فخر ہے، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار اور دیانتداری کو بھی اپنا شعار بنائیں تاکہ بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں نیب اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کی طلباء میں بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے میں کاوشوں کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کا کردار ایک شفاف اور کرپشن فری پاکستان کی تعمیر میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔مزیدبرآں تقریری مقابلہ(انگریزی) میں پہلی پوزیشن احمد رضوان دنیا پور ہائی سکول لودھراں اور مضمون نویسی میں سارین محمود گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میاں چنوں خانیوال جبکہ اردو تقریری مقابلہ میں اسماویہ بتول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد نمبر 2 ملتان اور مضمون نویسی میں محمد اویس، گورنمنٹ ہائی سکول دارالعلوم کبیروالا خانیوال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اختتام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتا عمر دراز ا، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (سیکنڈری ایجوکیشن) ساؤتھ پنجاب زاہد بتول و دیگر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور انکی کارکردگی کو سراہا۔








































Visit Today : 254
Visit Yesterday : 460
This Month : 10137
This Year : 57973
Total Visit : 162961
Hits Today : 1880
Total Hits : 791058
Who's Online : 5






















