ملتان: ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد متین اصغر نے ہمراہ انسپکٹر ویٹس اینڈ مئیرز اعجاز احمد اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعدد مارکیٹوں میں ناپ تول کے پیمانے چیک کیے اس موقع پر انسپکٹر ویٹس اینڈ مئیرز اعجاز احمد نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں مارکیٹوں کی باقاعدہ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ناپ تول میں کسی قسم کی ہیرا پھیری یا بددیانتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزن میں کمی برتنے والے دوکاندار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام دوکاندار کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے کانٹے درست رکھیں اور عوام کو معیاری اور پورے وزن کے مطابق اشیاء فراہم کریں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد متین اصغر نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے پیشِ نظر اس نوعیت کی انسپیکشنز آئندہ بھی تسلسل سے جاری رہیں گی تاکہ صارفین کی حق تلفی نہ ہو۔