ملتان(صفدربخاری سے) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سےپنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( پی پی آر اے )کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ صاحبزادی وسیمہ عمر نےان کے آفس میں ملاقات کی ۔ ایم ڈی( پی پی آر اے )نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ ٹریننگ سیشن منعقد کئے جارہے ہیں گزشتہ دنوں ملتان میں پہلا سیشن ہوچکا ہے اوراب اگلاسیشن جلد بہاولپورمیں منعقد ہوگا۔جنوبی پنجاب میںجاری ٹریننگ سیشن کامقصد جلدازجلدای پروکیورمنٹ ٹیم کوفعال کرناہے ۔تمام چیزوں کوای پروکیورمنٹ سسٹم پرلاناہے۔جس میںجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری محکموں کو سسٹم کے مختلف ماڈیولز اور فیچرز بارے عملی تربیت فراہم کیجارہی ہے۔ جو سرکاری خریداری کے عمل محف وظ، شفاف اور موثر بناتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے ملک بھر کے وینڈرز آن لائن بولیاں جمع کر اسکتے ہیں۔ای پروکیورمنٹ کے عمل کو ڈیجیٹائز کر کے ہم نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت یقینی بنا رہے ہیں بلکہ شفافیت، میرٹ اور منصفانہ مقابلے کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔اسکا مقصدتمام سرکاری اداروں میں ایسے جدید نظام کو متعارف کرانا ہے جو عوامی اعتماد میں اضافہ اور گورننس میں بہتری کا باعث بنیں۔انہوں نےاے سی ایس ساؤتھ کو مزید بتایا کہ وہ پہلے بھی ملتان میں بطورڈی جی پی ایچ اے تعینات رہ چکی ہیں۔ ملاقات کےا ختتام پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہاکہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں یہ چیز شامل ہے کہ تمام اقدامات ایسے ہوںجس میں شفافیت نظر آئے اور ای پروکیورمنٹ سسٹم ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔