ملتان: انسپیکٹر پنجاب پولیس و معروف نعت خواں حافظ وقار الحسن مہروی کے بھائی محمد راحیل حسن کی دعوتِ ولیمہ اور ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خاندانِ گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، رکنِ صوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم سید علی حیدر گیلانی، درگاہ حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ، مخدوم سید محمد زہیب گیلانی، مخدوم سید ڈاکٹر غوث عالم گیلانی، مخدوم سید عمران الحسن گیلانی، راجہ محمد ظفر کیانی، علامہ پیر شفیق اللہ البدری صدیقی، حافظ صدر رضا سعیدی، ملک عمران یوسف، میاں محمد اویس نقشبندی، سجاد مغل، ملک محمد اکمل قلندری، ملک نعیم اعوان، عباد گیلانی، ملک انور علی، ملک اسلم ڈوگر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک معزز مہمانوں نے دلہن اور دلہا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور حافظ وقار الحسن مہروی کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی۔