ملتان : انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ ملتان کے صدر رانا ارشاد احمد نےکہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی اور سینیٹ آف پاکستان سے منظوری پر صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے،ان خیالات کا اطۃار انہوں نے انجمن تاجران کےمختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹری و چیئر مین و دیگر عہدیداران سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس میں ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر ، ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی،چوہدری عثمان،سعد، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار ، شاکر خان، شیخ عمران ، حاجی عبد العزیز ، بلال کھا کھی، طارق عزیز عمران کھچی، بابر سیال عمران سیال چوہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، رانا عبد الرحمن، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، ملک اسدشریک تھے،رانا ارشاد احمد نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم ملکی معیشت اور اقتصادی استحکام کی سمت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ ترمیم کاروباری برادری کے اعتماد کی بحالی، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے دور رس اثرات رکھتی ہے۔رانا ارشاد احمد نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے معاشی و اقتصادی اصلاحات کے ضمن میں کیے گئے عملی اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اور افواجِ پاکستان کے باہمی تعاون سے ملک جلد معاشی خودکفالت کی منزل حاصل کر لے گا، جس سے تاجروں، صنعت کاروں اور عوام سب کو ریلیف ملے گا۔