ملتان :  ناظم جامعہ اسلامیہ قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری اسلامی تعلیمات کی ترجمان ہے ۔ علامہ اقبال عظیم فلسفی اور عظیم مفکر تھے ۔ آج فرمودات فکر و فلسفہ اقبال کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فکر اقبال سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے توحید کو اجاگر کیا محبت رسول کو بیان کیا اور مسلمانوں کو اغیار کی تقلید یورپ سے متاثر ہونے کی بجائے خودی خودداری کا درس دیا ۔ نوجوانوں کو فکر و تدبر کا درس دیا اور ملی اقدار سے جڑے رہنے کی تلقین کی ۔ آج نوجوانوں کے ہیروز غیر مسلم ایکٹر ہیں علامہ اقبال مسلم امہ کے حقیقی ہیرو ہیں نوجوان انکی تعلیمات کو انکی فکرکو اختیار کریں ۔ملتان ۔ ناظم جامعہ اسلامیہ قاری ہدایت اللہ رحمانی فکر اقبال سیمینار سے خطاب کررہے ہیں۔