ملتان(صفدربخاری سے) مخدوم لا ء چیمبر میں معروف قانون دان مخدوم معشوق حسین شاہ کی سالگرہ کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی جانب سے پھول پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی گئی۔ تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، شہباز مرتضیٰ انصاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، شیخ ارشد محمود ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، ملک ممتاز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، چوہدری منظور ایڈووکیٹ، منظر خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، جاوید اقبال تھہیم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، فرزانہ کوثر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، شائستہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور معافیہ چراغ دین سمیت دیگر وکلاء شریک ہوئے۔ شرکاء نے مخدوم معشوق حسین شاہ کی وکالت کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی طویل العمر ی، صحت اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ مخدوم معشوق حسین شاہ نوجوان وکلاء کی رہنمائی میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور ان کا چیمبر بار کے اندر ایک مثبت اور تعمیری فضا کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔