ملتان ( صفدربخاری سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بروز بدھ دوپہر 11 بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جسٹس نذیر صدیقی ہال میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت کے ساتھ پروگرام کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ پروگرام میں وکلا برادری کی بھرپور شرکت متوقع ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔