ملتان (صفدربخاری سے)  قوموں کی ترقی میں تعلیم و تحقیق کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ خواہ سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان ہویا ادب اور سماجیات کا شعبہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس چانسلر بہاوّالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے گذشتہ روز سول سوسائٹی فورم ، اکادمی ادبیات اور ریڈیو پاکستان ملتان کے اشتراک سے ڈاکٹر خالد مقبول ، ڈاکٹر مقبول گیلانی کی تحقیقی کاوش ” تاریخ سرائیکی زبان و ادب ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب سرائیکی زبان وادب کے حوالہ سے گراں قدر سرمایہ ثابت ہوگی۔ جس سے مستقبل میں ریسرچ سکالر و طلباء استفادہ حاصل کریں گے۔ تقریب کے آرگنائزر سول سو سائٹی فورم کے چیف کوارڈینیٹر شاہدمحمود انصاری تھے جبکہ تقریب میں نظامت کے فرائض اظہر سلیم مجوکہ اور قمر ہاشمی نے ادا کئے۔ ریوڈیو پاکستان ملتان کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں ، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز بلوچ- صدر شعبہ اردو۔ ساوّتھ پنجاب یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر نسیم شاہد، دانشور اکبر ہاشمی ، شاہدہ شھگی پیزادہ ، گل نسرین ۔ عامر شہزاد صدیقی۔ سرائیکی سکالر مس فرحت چغتائ۔ عادل محمود انصاری اور کتاب کے مصنفین ڈاکٹر خالد اقبال۔ ، ڈاکٹر مقبول گیلانی سمیت جعفر بلوچ – سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان نے بھی خطاب کیا. تقریب میں اہلم قلم ، دانش ور اور سماجی رہنماوّں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، تقریب کے روح رواں و آرگنائزر شاہد محمود انصاری نے کہا کہ ہم آئندہ بھی ادب اور سماجی خدمت کے شعبہ میں نمایاں کام کرنے والوں کے اعزاز میں پذیرائی کرتے ہوئے ایسی شخصات کے لئے تقاریب کااہتمام کرتے رہیں گے۔ تقریب میں چوہدری منصوراحمد ۔ شیخ سلیم ناز ۔ ہمایوں ظفر کھوکھر ۔ شوکت علوی ۔ زمان اکبر۔ ملک امیر نواز۔ نور الامین خاکوانی۔طارق شاہ قادری ۔ محمد علی رضوی ۔ خورشید اکبر۔ تاج محمد تاج۔ آصم اعوان۔ تصور حیات۔ فرخ بھٹی ۔ملک منظورااعوان ۔ ندیم قیصر ۔ راجہ قریشی بھائ سمیت دیگر نے شرکت کی آخر میں مہمانان اعزاز کو سول سوسائٹی فورم کی جانب سے شیلڈز دی گئیں اور سرائیکی اجرک پہنائی گئی۔