سی ای او ایجوکیشن اور معزز وفد کا سیف سٹی ملتان کا دورہ
ملتان: سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین ، سابقہ ایمبیسڈر خیام اکبر، سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی ،سول سوسائٹی کے کوارڈینیٹر عادل محمود، سماجی رہنما میاں نعیم ارشد و دیگر پرنسپل ٹیچرز کا سیف سٹی کا وزٹ کیا، اس پروگرام کے انتظامات اور کوآرڈینشن میں عادل محمود انصاری نے بھرپور کردار ادا کیا ، اس موقع پر سیف سٹی ملتان ایس پی نصراللہ وڑائچ نے ان کو ویلکم کیا اور سیف سٹی ملتان کی ورکنگ، جدید ٹیکنالوجی، اور عوامی تحفظ کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انکو کو لائیو کیمرہ مانیٹرنگ، ورچوئل پیٹرولنگ، اور جدید نگرانی کے نظام کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے عملی اقدامات دکھائے گئے، اس کے علاوہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی و ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل بلڈ بینک، پبلک سیفٹی ایپ اور پرائیویٹ سیفٹی کیمروں کے انتظام جیسے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پرسی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین ، سابقہ ایمبیسڈر خیام اکبر، سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی ،سول سوسائٹی کے کوارڈینیٹر عادل محمود، سماجی رہنما میاں نعیم ارشد اور طلباءنے سیف سٹی ملتان کے جدید نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور شہری تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو سراہا۔ اس دورے کا مقصد نوجوان نسل کو جدید پولیسنگ، ٹیکنالوجی، اور سمارٹ سیکیورٹی سسٹمز سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ سکولز کالز یونیورسٹیز میں اپنے طالب علموں کو آگاہ کریں اور وہ محفوظ اور باخبر شہری بن سکیں۔









































Visit Today : 189
Visit Yesterday : 608
This Month : 9612
This Year : 57448
Total Visit : 162436
Hits Today : 8075
Total Hits : 781231
Who's Online : 3






















