محروم طبقات کے حقوق کی بحالی کے لیے نئے صوبے ناگزیر ہیں: سردار شاہد کریم مزاری
ملتان : ڈیرہ جات صوبہ محاذ کے سربراہ سردار شاہد کریم مزاری نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں نئے صوبوں کے قیام کی شق کو شامل کیا جائے تاکہ محرومیوں کا شکار پسے ہوئے طبقات کی محرومیاں ختم ہو ں اسمبلیوں میں بیٹھنے والے عوامی نمائندے بااختیار بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے فوری توجہ دیں جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے عوام کو مزید تکالیف میں نہ ڈالا جائے کیونکہ یونین کونسلز تباہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہیں اور شہری معمولی معمولی مسائل کے حل کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات،سیوریج لائن ،سٹریٹ لائٹس تباہ حالی کا شکار ہیں جب تک حقیقی معنوں میں بلدیاتی نظام کا نفاذ عمل میں نہیں لایا جائے گا عوام میں احساسِ محرومی بڑھتا جائے گا کیونکہ ترقیاتی بجٹ نچلی سطح پر خرچ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہی ہوتا نظر آرہا ہے تعلیم، صحت سمیت سیرو تفریح کے مواقع شہریوں کو میسر نہیں ہیں ڈیرہ جات صوبہ محاذ مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ عام غریب شہری کے مسائل ان کی دہلیز پر فوری طور پر حل ہوں ۔










































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 608
This Month : 9613
This Year : 57449
Total Visit : 162437
Hits Today : 8190
Total Hits : 781347
Who's Online : 4






















