ملتان (صفدر بخاری سے) ملتان میں سینئر صحافی بابر چوہدری کی سالگرہ کی تقریب سماجی، صحافتی اور سیاسی حلقوں کی ممتاز شخصیات کی شرکت کے ساتھ ملک ارشد اقبال بھٹہ کے دفتر میں خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب جمعے کی نماز کے فوراً بعد ترتیب دی گئی، جس کی اطلاع بابر چوہدری کے قریبی دوستوں کو صبح ہی دے دی گئی تھی تاکہ سب اکٹھے ہو کر اپنے دوست کی خوشی میں شریک ہو سکیں۔ تقریب میں معروف بزنس مین ملک شاہد بھٹہ، معروف دانشور اور ماہر تعلیم و سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی کلچرل ونگ ساوتھ پنجاب میر احمد کامران مگسی, سینئر صحافی و نائب صدر میڈیا اونرز سوسائٹی سید صفدر علی بخاری, بانی دی آئیڈیل پبلک سکول اور معروف ماہر تعلیم رانا کاشف نعیم, نائب صدر پیپلز پارٹی PP-217 ذوہیر حسن نقوی, سینئر وی لاگر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ریاض حسین بخاری, پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار چیئرمین یوسی 50 مرزا علی مغل, عبداللہ بخاری اور سینئر صحافی و چیئرمین میڈیا اونرز سوسائٹی ملک امجد سعید تھہیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب ملک ارشد اقبال بھٹہ کے آفس کے خوبصورت لان میں منعقد ہوئی جہاں گرمجوش اور خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔ دوستوں اور ساتھیوں کی موجودگی میں بابر چوہدری نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحافتی خدمات اور نرم مزاج شخصیت کو سراہا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بابر چوہدری نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت، مثبت سوچ اور پروفیشنل طرزِ عمل کے ذریعے اپنا جداگانہ مقام بنایا ہے۔ اس موقع پر میزبان ملک ارشد اقبال بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا “بابر چوہدری ہمارے دوست ہی نہیں بلکہ ادبی و صحافتی حلقے کا ایک اہم اور معتبر ستون ہیں۔ ان کے کردار اور خدمت نے ہمیشہ ماحول کو مثبت سمت دی ہے۔ ہم ان کی کامیابی اور خوشیوں کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔ تقریب محبت، احترام، دعاؤں اور مسکراہٹوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس نے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی قدردانی کی فضا کو مزید مضبوط کیا۔