ملتان : نیوٹریشن انٹرنیشنلاور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام آٹا چکی مالکان کی کوالٹی کنٹرول اور کوالٹی ایشورنس کے حوالے سے ٹریننگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ تربیت کا مقصد آٹے کے معیارات سے متعلق چکی کی صلاحیت کو بڑھانا تھا تاکہ آٹے کی فورٹیفیکیشن کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے اور مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کو کم کیا جا سکے.اس ٹریننگ کے مہمان خصوصی طاہر سعید ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی لودھراں تھے۔انہوں نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو آٹے کی فورٹیفیکیشن اور اسکی کوالٹی ایشورنس اور کوالٹی کنٹرول پر مفید معلومات فراہم کی۔ لوگوں میں غذائی اجزاء کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ میں آٹا چکی کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مس انیقہ نے شرقاء کو گندم اور آٹا کی صفائی ستھرای اورفوڈ اتھارٹی کے میعار کے مطابق اسکےتمام اور دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہی دی ،ساجد عباس سیال، صوبائی پروگرام مینیجر نے ویٹ فلور فورٹیفیکیشن نے تفصیلات بتائیں اور نیوٹریشنن انٹرنیشینل تحت تمام اقدامات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔اس تقریب میں لودھراں کی آٹا چکی سے منسلک 35 سے زائد مالکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی اور انڈسٹری کے ماہرین کی زیر قیادت تربیتی سیشنز میں کوالٹی ایشورینس، ریگولیٹری تعمیل اور فوڈ فورٹیفیکیشن، معیارات اور جانچ کے طریقوں میں چیلنجوں سے نمٹنے پر توجہ دی گئی۔ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر محمد شہباز نے پاکستانی عوام میں مختلف غذائی اجزاء کی کمی کے اعدادو شمار اور اس کمی کو دور کرنے کے لیے فوڈ فورٹیفیکیشن کے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ ٹریننگ سیشن میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل پروگرام منیجرز اعجاز شیخ ، محمّد اشفاق اور شہزاد اقبال نے بھی شرکت کی۔