پنجاب خوشحال سڑکیں بحال وژن کا روشن سنگِ میل ، مریم نواز اور عامر کریم خان کی قیادت میں ترقی کا نیا دور
پنجاب خوشحال سڑکیں بحال وژن کا روشن سنگِ میل مریم نواز اور عامر کریم خان کی قیادت میں ترقی کا نیا دور
تحریر: ایس پیرزادہ
پانچ نومبر کو منار مارکی ننگانہ چوک پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مجھے
باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا اور شرکت کا موقع ملا یہ تقریب وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن محترم عامر کریم خان کی دلچسپی اور نگرانی میں منعقد ہوئی اس موقع پر شہر ملتان کے سیدانوالہ چوک تا سہو چوک (N-5) نو کلومیٹر طویل سڑک کے سنگِ بنیاد کا آغاز کیا گیا یہ منصوبہ پنجاب خوشحال سڑکیں بحال پروگرام کا حصہ ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا عملی ثبوت ہے
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہال میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر کی علمی ادبی وکلاء سماجی انتظامی تمام تر میڈیا اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو سی پی او صادق علی ڈوگر سی ٹی او کاشف اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اور نسیم شاہد صاحب اظہر مجوکہ صاحب شریف صاحب اور محمد عثمان صاحب سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا
کہ منصوبے کی مجموعی لاگت دو ارب نواسی کروڑ اناسی لاکھ روپے ہے اس منصوبے کو آٹھ پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے اور تین کنٹریکٹرز کے ذریعے بیک وقت تعمیراتی سرگرمیاں جاری کی جائیں گی تاکہ منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جا سکے عامر کریم خان نے کہا کہ منصوبے کا ہدف 30 جون 2026 مقرر ہے لیکن محکمہ ہائی وے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 23 مارچ تک
اس کی تکمیل ممکن بنائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم وقت میں بہتر سہولت فراہم کی جا سکے منصوبے کے تحت جدید شہری انفراسٹرکچر کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں 2006 اسٹریٹ لائٹس 34 یادگار مرچنٹ پوائنٹس 8.5 کلومیٹر سروس لین 5 کلومیٹر پارکنگ ایریاز 14 اربن گرین کوریڈورز آر سی سی ڈرین سسٹم واک ویز، اسمارٹ پارکنگ ایریاز اور جدید لائٹ سسٹم شامل ہیں یہ منصوبہ نہ صرف سڑکوں کی بحالی بلکہ ملتان شہر کی خوبصورتی صفائی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ٹریفک کے نظام میں بہتری کی طرف ایک اہم قدم ہے عامر کریم خان نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ یہ سیٹ ہماری نہیں بلکہ ملتان کے شہریوں کی ہے ہم آئیں گے اور چلے جائیں گے لیکن اس منصوبے کی حفاظت اور دیکھ بھال شہریوں کا فرض ہے ان کے یہ الفاظ ان
کے جذبے خلوص اور خدمت کے احساس کو ظاہر کرتے ہیں کمشنر عامر کریم خان ملتان میں وہ نام ہیں جو ہمیشہ عمل جذبے اور کارکردگی سے پہچانے جاتے ہیں وہ صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ چرند پرند ماحول اور عبادت گاہوں تک کے لیے بھی دل سے سوچتے ہیں انہوں نے نشیمن اب و دانہ جیسے پروجیکٹس کے ذریعے پرندوں کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کیا من سلوی کے تحت غریبوں کے لیے کھانا جمع کر کے ضرورت مندوں تک پہنچانے کا نظام قائم کیا اور مسجدوں میں نمازیوں کے لیے جوتے پہننے کی سہولت مہیا کر کے ایک خوبصورت معاشرتی مثال قائم کی ان کے یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں عامر کریم خان نے ہمیشہ عوامی فلاح اور شہریوں کی آسانی کے لیے خود میدان میں رہ کر کام کیا ہے چاہے سڑکوں کی سیفٹی ہو ٹریفک کے حادثات کی روک تھام یا ماحول کی بہتری ان کی رہنمائی میں ہر منصوبہ عوام کے لیے سہولت خوبصورتی اور نظم و ضبط کا پیغام ہے ان کی ٹیم خصوصاً ارم سلیمی اور دیگر افسران نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں شاندار کردار ادا کیا کھانے کا بہترین انتظام نظم و ضبط وقت کی پابندی اور پیشہ ورانہ انداز ان کی مینجمنٹ کا ثبوت تھے
یہ تقریب نہ صرف ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب تھی بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن عزم اور عوامی خدمت کی عکاس بھی تھی بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پچھلے تمام مرد وزرائے اعلیٰ پر کارکردگی وژن اور خدمت کے جذبے میں بھاری ثابت ہوئی ہیں وہ اپنے ہر منصوبے میں عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتی ہیں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی جدوجہد کر رہی ہیں
میری نظر میں یہ صرف ایک سڑک کا سنگِ بنیاد نہیں بلکہ ملتان کے شہریوں کے لیے ایک روشن تحفہ ہے ترقی سہولت اور خوشحالی کی جانب ایک نیا آغاز میں اس منصوبے کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وژنری قیادت کو، کمشنر عامر کریم خان کی انتھک کاوشوں کو اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں
یہ صرف ایک ایونیو نہیں ملتان ایوینیو ہے جو ترقی تعاون اور خدمت کے سفر کی نئی پہچان بنے گا
یہ وہ شاہراہ ہے جو خوابوں کو حقیقت سے جوڑتی ہے عوام کو اعتماد سے اور مٹی کو خوشحالی سے ویلڈن مریم نواز ویلڈن عامر کریم خان صاحب










































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 608
This Month : 9613
This Year : 57449
Total Visit : 162437
Hits Today : 8173
Total Hits : 781330
Who's Online : 4






















