انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی ڈسٹرکٹ ٹرینر و سابق چیئرمین مسز عائشہ مظہر کو ان کی سماجی خدمات پر گورنر پنجاب نے تعریفی اسناد اور ایوارڈ سے نوازا
ملتان(صفدربخاری سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ این جی اووز نے ہمیشہ پاکستان میں سیلاب ہو
یا کوئی بھی مشکل وقت ہو حکومت کے ساتھ مل کر مصیبت میں گھیرے افراد کی دل کھول کر امداد کی ہے اور حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا ہے اور انرویل ڈسٹرکٹ 343 نے ملتان، جلالپور، پیر والا، مظفرگڑھ اور دیگر سیلاب سے متاثرہ افراد کی خوب امداد کی ہے ان کی سماجی اور فلاحی خدمات پر ان کو ایوارڈ دیے جا رہے ہیں اسی طرح تمام این جی اووز کام کریں تو کافی حد تک غریب لوگوں کے چہروں پر خوشی آ سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی سابق چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ٹرینر مسز عائشہ مظہر اور دیگر کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مسز عائشہ مظہر نے کہا کہ ہماری واحد خواتین کی تنظیم ہے جو تمام ممبران کو یہ ٹریننگ دیتی ہے کہ کس طریقے سے دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے ہم خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کر رہے ہیں اور ان کی تعلیم صحت اور روزگار کے لیے دن رات کوشاں ہے سیلاب زدہ علاقوں میں ہمارے تمام کلبز نے راشن، پانی، خیمے اور دیگر اشیاء ضروریات بھی دی ہیں اور ہم اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے اس موقع پر گورنر نے ان کی سماجی خدمات پر تعریفی اسناد اور ایوارڈز بھی دیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔










































Visit Today : 190
Visit Yesterday : 608
This Month : 9613
This Year : 57449
Total Visit : 162437
Hits Today : 8177
Total Hits : 781333
Who's Online : 4






















